9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس‘ پی ٹی آئی کے 10رہنما اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: لاہو کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر کارروائی کی‘اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، غلام عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان