محمود عباس

امریکہ صیہونی فوج کے جنگی جرائم میں شریک ہے‘محمود عباس

ویب ڈیسک : فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکہ کو غزہ میں جاری قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت صیہونی فوج کے جنگی جرائم میں برابر کی شریک ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد ویٹو کیے جانے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ میں امریکہ کے مو¿قف کو جارحانہ اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل ہونے والے بچوں اور عورتوں کا خون امریکہ کے ہاتھوں پر ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ