نوشہرہ، پی ٹی آئی رہنماء ہارون خان اور صدر حسن گرفتار

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد صوبائی قائدین کو مہنگا پڑ گیا، پکر دھکڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع، پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء ہارون خان لغاری اور صفدر حسن یوسفزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں‌ورکرز کنونشن کے انعقاد پر ہارون خان لغاری کو پیرپائی سے جبکہ
صفدر حسن یوسفزئی کو امان گڑھ سے گرفتار کر لیا گیا۔
نوشہرہ پولیس کی جانب سے دیگر پارٹی رہنماوں و کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف درج مقدمات میں راستوں کی بندش سے عوام کو تکلیف پہنچانا، ڈبل سواری اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں مختلف دفعات کے تحت کی جا رہی ہیں۔ گرفتار کئے جانے والے دونوں رہنماوٴں کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے ورکر کنونشن میں شرکت کرنے والے رہنماوں سمیت سینکڑوں کارکنان روپوش ہو گئے۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ درج مقدمہ میں نامزد رہنماوں اور کارکنوں سمیت 135 افراد میں تاحال 2 گرفتارکئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان