مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

ویب ڈیسک: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی ہندو انتہا پسند مودی سرکار کا پانچ اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا مقصد باڈی بنانا نہیں تھا، آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کا مودی سرکار کا آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چد نے کہا کہ صدر کے پاس کسی بھی آئین کی منسوخی کا اختیار موجود ہے۔
واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ پانچ ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں میں بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ درخواستوں میں جموں وکشمیر کو جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف