پیٹرولیم لیوی کی شرح

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی

ویب ڈیسک: نگراں حکومت نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی پیٹرول کی شرح میں اضافے کی شرط ماننے کو تیار ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ ہوگا، رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر 918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ 49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف 1065 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی