ملاکنڈ لیویز انضمام کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کے آنے تک موخر

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے ملاکنڈ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے فیصلہ موخر کرتے ہوئے آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیاہے ۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملاکنڈ لیویز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ نے ملاکنڈ لیویز پولیس میں ضم کرنےکا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت پر چھوڑا دیا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ مالی مشکلات سےدوچار ہے اور لیویز ضم کرنے پر بہت بڑی رقم کی ضرورت ہوگی جب کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے پر یونیفارم کی ضرورت ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ لیویزکے انضمام کے بعد گاڑیاں، تنخواہ اور مراعات کیلئے رقم درکار ہوگی جس کے لیے صوبائی حکومت کے پاس فنڈز درکار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا