لنڈی کوتل:بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف گریڈسٹیشن کے سامنے دھرنا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور نامناسب بجلی سپلائی شیڈول کے خلاف شنواری اور آفریدی اقوام نے گریڈ سٹیشن کے سامنے دھرنا دے دیا۔
احتجاجی دھرنا میں قومی مسائل کمیٹی کے مشران ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ‘پیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور نامناسب بجلی سپلائی شیڈول نامنظور ہے‘بار بار معاہدوں کے باوجود حکام کی جانب سے خلاف ورزی عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
بجلی کی طویل بندش سے علاقے میں ٹیوب ویلز بند ‘علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے چھوٹے بچے اور خواتین دور دراز علاقوں سے اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ آدھی رات میں صرف دو گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کی جاتی ہے ‘معاہدوں کے عین بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ‘مطالبات ماننے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت