حصہ مانگ لیا

سیٹ ایڈجسٹمنٹ‘جمعیت نے ن لیگ نے پنجاب میں حصہ مانگ لیا

ویب ڈیسک :عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں جمعیت علماءاسلام نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا۔
شب مفتی محمود مرکز پشاور میں دونوں جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کے لیے مختلف فارمولوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں جے یو آئی وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور (ن) لیگ کی قیادت صوبائی صدر امیر مقام نے کی جبکہ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔
جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے سربراہوں کے درمیان بات چیت کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پورے ملک کے لیے ہوگی تو ہر جگہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
اجلاس میں دونوں جماعتوں نے امیدواروں کے ناموں کا تبادلہ کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد مذاکرات کا تیسرا رﺅنڈ منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی