ضمانت خارج

عبوری ضمانت خارج‘عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

ویب ڈیسک :اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد نیب نے گرفتاری ڈال دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ۔
جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار