پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ 9:کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، تمام 6فرنچائزز نے 18رکنی اسکواڈ کو فائنل کرلیا۔
لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز شریک ہوئے ۔
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری کے راو¿نڈ ون میں اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم راو¿نڈ ون کی دوسری پک میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ کو چن لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راؤنڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے ہی شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا۔
پشاور زلمی نے چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب جبکہ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راؤنڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔
لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راؤنڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کاکس کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی آل راونڈر ڈینئل سیمز جبکہ چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری کے راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا انتخاب کرلیا، پشاور زلمی نے آصف علی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے بولر ٹائمل ملز کو ٹیم کا حصہ بنایا، کراچی کنگز نے ڈائمنڈ راو¿نڈ ون کی چوتھی پک میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ جبکہ لاہور لاقلندرز نے ڈائمنڈ راو¿نڈ ون کی پانچویں پک میں صاحبزادہ فرحان کو چن لیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ اباد، انتظامی و ضلعی حکام کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا دھرنا، روڈ بند