سیاہ پٹی باندھ لی

فلسطینیوں کی حمایت، کرکٹر عثمان خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے آج پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا.
آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی جانب سے فلسطینیوں کے حمایتی پیغام والے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملنے کے بعد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے آج پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
کرکٹر عثمان خواجہ کی بازو پر سیاہ پٹی باندھے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو شائقین کرکٹ نے اسٹریلوی بلے باز کو اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر خوب داد دی۔
واضح رہے آج آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جب عثمان خواجہ بیٹنگ کرنے کریز پر آئے تو انہوں نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔
ٹیسٹ میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے جو جوتے پہنیں ان پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘، ’آزادی ہر انسان کا حق ہے‘ کے نعرے درج تھے، جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور اسٹریلین کرکٹ بورڈ کا عثمان خواجہ کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا