کوہاٹ:گیس کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک :گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف کوہاٹ میں تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران تاجر برادری کا کہنا تھا کہ گیس کے بلوں میں تین گنا اضافے سے کاروبار شدید متاثر ہوا ہے حکومت نے ریلیف نہ دیا تو کاروبار مجبوراً بند کرنا پڑیں گے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ گیس اور تیل کا پیداواری ڈویژن ہونے کے باوجود کوہاٹ کے عوام گیس اور تیل کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس بلوں میں اضافے سے عوام متاثریں ہونے کے علاوہ مہنگائی مزید بڑھے گی حکومت نے مطالبات پر غور نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر