تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کا بدترین دورتھا ‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک اور وائس چیئرمین محمود خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کا بدترین دورتھا “ہماری پارٹی کا منشور امن ‘خوشحالی و ترقی ہے ۔
تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ کے علاقہ ھیرو شاہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سوچ سمجھ سے پارٹی بنائی جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے میں دہشت گردی عروج پر تھی ہم نے آہستہ آہستہ ختم کرکے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے محکمہ تعلیم میں 6ہزار اساتذہ بھرتی کئے ‘ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے علاوہ عوام کے بنیادی مسائل پربھر پور توجہ دی ۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ عمران خان کا نہیں بلکہ ہمارا کارنامہ تھا ‘گزشتہ حکومت اور بعد میں پی ڈی ایم اور موجودہ نگران حکومت کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف اور امریکہ کا غلام بن چکا ہے ۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے ملک کی اداروں اور افواج پاکستان پر حملے کرکے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔
محمود خان نے عوام سے اپیل کی کہ پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچا کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے