کینیڈا میں امیگریشن

کینیڈا کا غیر قانونی تارکین وطن کیلئے بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: کینیڈا میں امیگریشن کے وفاقی وزیرِ مارک ملر نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے تارکین وطن کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دئیے جائیں گے اور اس طرح انہیں قانونی حیثیت مل جائے گی۔
فیصلے سے لاکھوں رفیوجیز سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔
یاد رہے وزیرِ امیگریشن کے مطابق غیرقانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025 تک پانچ لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
وزیرِ امیگریشن کے مطابق حکومتِ کینیڈا کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک