اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین اسرائیلی یرغمالی جہنم واصل

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے زمینی دستوں کے ہاتھوں اپنے ہی تین یرغمالیوں کو دشمن سمجھ کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ تینوں فوجی غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی حملے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان دیا کہ حماس کی قید میں موجود تین اسرائیلی شہری خود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ تینوں اسرائیلی مغوی قید سے فرار ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں حماس کے ساتھی ہونے کے شبے میں مار دیا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ