دستی بموں سے حملہ

یوکرین، ویلیج کونسل کے اجلاس میں دستی بموں سے حملہ، 26 زخمی

ویب ڈیسک: یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے۔
کونسل کی میٹنگ کی براہ راست کارروائی کے دوران اگلے سال کے بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پر گرما گرم بحث کی جا رہی تھی۔ کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ کونسلر نے اچانک دستی بم سے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کونسل کی کارروائی کے دوران ایک کونسلر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے چیختا چلاتا ہوا اجلاس سے باہر نکلا اور ایک ساتھی کو بھی باہر لے گیا، چند منٹ بعد واپس آ کر اس نے دستی بم پھینکنا شروع کر دئیے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات