کشتی ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک

لیبیا، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 61 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: لیبیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 86 میں سے 61 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والے 61 افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے، حکام نے کشتی میں سوار 86 میں سے 25 افراد کو بچا لیا جنہیں حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کا تارکین وطن سے متعلق کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدقسمت کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی