غزہ جنگ بندی قرارداد

غزہ جنگ بندی قرارداد، اسکاٹش رہنما نے رشی سونک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک: گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ سے برطانوی نمائندے کی غیرحاضری پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما اسٹیفن فلین نے وزیراعظم رشی سونک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسٹیفن فلین کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی ممالک نے بہادری کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا لیکن برطانیہ بے شرمی سے ووٹنگ سے غیرحاضر رہا۔
انہوں نے برطانوی وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم بمباری سے مرتے ہوئے غزہ کے ان بچوں کیلئے اپنا کرسمس پیغام شیئر کر سکتے ہیں؟
اسٹیفن فلین کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر انسانی بنیاد پر مزید وقفوں کی ضرورت ہے تاکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرایا جا سکے اور غزہ میں فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے کیلئے جان بچانے والی امداد پہنچائی جا سکے۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم یہ وضاحت دے سکتے ہیں کہ 153 اقوام غلط اور ویسٹ منسٹر درست کیسے ہے؟

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم