انتخابی عملے کی ٹریننگ

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابی عملے کی ٹریننگ پھر سے شروع

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ پھر سے شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی جاری ٹریننگ روک دی گئی تھی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ٹریننگ کا عمل 19 دسمبر 2023 کو مکمل کر لیا جائیگا۔
ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 160 ریٹرننگ آفیسرز اور 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ ڈویژن کی سطح پر دی جارہی ہے۔
ای سی پی کے مطابق الیکشن کے لئے ڈی آر اوز کو پشاور میں تربیت دی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران بطور ٹرینرز فرائض انجام دے رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ایک روزہ ٹریننگ کل بروز منگل پشاور کے سرینا ہوٹل میں ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تربیتی سیشن کا دورہ کریں گے۔
کے پی میں مجموعی طور پر 160 ریٹرننگ آفیسرز اور 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری