انتخابات سے قبل ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادو شمار جاری کردئیے جس کے مطابق پاکستان میں مجموعی طورپر 12کروڑ 85لاکھ 85 ہزار 760رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پرمرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار704 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار56 ہے۔
اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے، جن میں سے مردوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 406 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 623 ہے۔
پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہے۔
سندھ میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 اور خواتین ووٹرز 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری