آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، اہم امور زیربحث

ویب ڈیسک: آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کی ملاقات میں‌اہم امور زیر بحث رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا.
اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی