احد چیمہ

الیکشن کمیشن کا مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، اور وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو حکم دیا گیا ہے کہ احد چیمہ کو فوری مشیرکے عہدے الگ کردیاجائے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد سے متعلق 21 دسمبر کو مزید سماعت کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  تعجب ہے، نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، چیف جسٹس