احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ

ویب ڈیسک :راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے جج اڈیالہ جیل سے عمران خان کے کیس کی سماعت سے واپس آرہے تھے کہ فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ تھانہ ائیر پورٹ کی حدود ہوئی، ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی اے ایف چوک میں مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف