نواز شریف

مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا‘نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے بانی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو 4 لوگوں نے صادق اور امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھادیا، مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔
لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہر چیز عوام کی پہنچ میں تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ملک میں شامل ہوجائےگا، 4 دن ترقی کے بعد ہم پھر 10 دن پیچھے چلے جاتے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے جھوٹے کیس میں سزائیں پائیں، مریم نواز، شہباز شریف اور جو یہاں بیٹھے ہیں ان کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، جعلی کیسز اب ختم ہوگئے، جھوٹے کیسز بنانے کی کیا ضرورت تھی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا، کہاں ہیں سزائیں، آج میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے، کوئی قانون نہیں تھا، پتہ نہیں کہاں سے بلیک ڈکشنری آئی اور فیصلہ سنادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، جس کو 4 لوگوں نے صادق اور امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھادیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ انہیں کہا گیاکہ ان کو ضمانت نہیں دینا،کہا گیا انہیں باہر نہیں آنے دیں، ورنہ دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، پانامہ سے اقامہ پر آگئے، اسے صادق اور امین قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے