پشاور، اطالوی سیاح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول، خودکشی کی تصدیق

ویب ڈیسک: اطالوی سیاح کی ہلاکت کا معمہ حل، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے غیر ملکی سیاح کی خودکشی کی تصدیق کر دی۔
پولیس کو موصولہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطالوی شہری جوشوا موائسز ورگاس کی موت لٹکنے سے ہوئی، اس کی گردن کے گرد پھندے کا نشان ہے.
رپورٹ میں متوفی کی شرٹ پرخون کے نشانات کا بھی کہا گیا ہے جبکہ اطالوی شہری ڈپریشن کا شکار تھا اور ٹینشن میں گولیاں استعمال کرتا تھا۔
اس حوالے سے کی جانیوالی دیگر کارروائی میں متوفی اطالوی سیاح کی دستاویزات، موبائل سمز اور دیگر سامان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اطالوی شہری کی خودکشی کا واقعہ 3 دسمبر کو پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی