سال نو کی آمد پر سکردو میں قدیمی تہوار مے فنگ کا انعقاد

ویب ڈیسک: سکردو میں سال نو کی آمد پر خصوصی تہوار مے فنگ منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ تہوار سال نو کی آمد کے ساتھ سردیوں کی لمبی راتوں سے نجات کا قدیمی تہوار ہے۔ اس دن کی مناسبت سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ 22 دسمبر کو سال کی سب سے لمبی رات اور سب سے مختصر دن ہوتا ہے۔ اس کےبعد دنلمبے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جشن مے فنگ بلتستان کے چاروں اضلاع میں منایا جا رہا ہے، مشعل بردار افراد نے ٹولیوں کی شکل میں ریلیاں نکالیں اور پہاڑی کا رخ کر لیا۔
واضح رہے کہ مے فنگ نئے سال کی آمد کا جشن ہے جسے بلتی زبان میں لوسار بھی کہا جاتا ہے۔ اس قدیمی تہوار مے فنگ کو یہاں کے لوگ ہر سال نہایت جوش و جذبے سے مناتے ہیں حالانکہ ان دنوں میں وہاں شدید سردی ہوتی ہے۔
مے فنگ تہوار کا مرکزی جشن میونسپل سٹیڈیم میں منایا گیا، مشعل بردار شہریوں نے مخصوص علاقائی نغموں پر رقص کیا اور جھومتے جھومتے اس مقام تک جا پہنچے جہاں اس تہوار کا اختتام ہونا ہے۔
اس قدیمی تہوار کا اختتام 23 دسمبر کا طلوع آفتاب ہے اور جب سوج نکل آتا ہے تو یہ لوگ تہور کے اختتام کا اعلان کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل