عام انتخابات :تمام جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک :نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کریں گے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام الیکشن 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے عام انتخابات کے حولے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مقابلے کے لئے یکساں ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کے دوران قواعد ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سیاسی اجتماعات معین کردہ مخصوص مقامات پر منعقد کئے جائیں،انتخابات میں اخراجات کے شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 55 اور صوبائی اسمبلی کے 145 نشستوں پر الیکشن ہوں گے جس کے لیے صوبے بھر میں 15737 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی