پشاور ، خواجہ سراء صوبیہ خان نے مخصوص نشست کیلئے درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک: ملک میں ہونے والے عام انتخابات کیلئَے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے خواجہ سرا صوبیہ خان نے مخصوص نشست کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نشست مختص کرنے کے حوالے سے خواجہ سراء صوبیہ خان نے بتول رفافت ایڈووکیٹ کے توسط سے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیدوار خواجہ سراء صوبیہ خان نے پی کے 81 کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو ووٹ کا حق حاصل ہے تو الیکشن لڑنے کا کیوں نہیں، اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی بھی ضروری ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں، خواجہ سراؤں کو بھی اسمبلی میں نشستیں مختص کی جائیں، اس سلسلے میں صوبیہ خان کی نامزدگی بھی مخصوص نشست خواجہ سراء کیلئے تصور کی جائے۔
یاد رہے کہ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمیشن، آر او پی کے 81 اور حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی