پشاور، اسلامیہ کالج میں کانووکیشن، 110 گریجویٹس میں گولڈ میڈلز تقسیم

ویب ڈیسک: پشاور کے قدیمی تدریسی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرو چانسلر و نگران وزیر محکمہ اعلی تعلیم ڈاکٹر قاسم جان تھے۔
یاد رہے کہ اسلامیہ کالج میں کانووکیشن کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر گل مجید خان، فیکلٹی ممبران، گریجویٹس اور طلبہ کے والدین نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کانووکیشن میں مختلف سیشنز کے 800 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جن میں 40 پی ایچ ڈی اور 80 ایم فل سمیت بی ایس، ماسٹرز اور ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء کے گریجویٹس بھِی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان خصوصی نے اعلی تعلیمی کارکردگی پر 110 گریجویٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازا، حالیہ اسلامیہ کالج میں کانووکیشن کی خاص بات اساتذہ کی داد و تحسین تھی.
اس موقع پر پہلے پی ایچ ڈی پروڈیوس کرنے والے 35 اساتذہ میں بھی گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر قاسم جان نے کامیاب ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری