گیس قیمتوں مِیں اضافہ

عوام کو اوگرا کا ایک اور جھٹکا، گیس قیمتوں مِیں اضافہ

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام پرایک اور افتاد آن پڑی، بجلی کے بعد اوگرا کی جانب سے بھی گیس قیمتوں مِیں اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا ہے. اس حساب سے یہ اضافہ سوئی سدرن کے لیے ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان ماہ دسمبر کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بجلی کے بعد اوگرا کی جانب سے بھی گیس قیمتوں مِیں اضافہ کردیا گیا جس سے مہنگائی کےہاتھوں پریشان حال عوام مزید پریشانی کا شکاار ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب