پشاور، مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئَے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا آفس میں امیدواروں اور ان کے سپورٹرز کا تانتا بندھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلئے 66 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 203 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ اقلیتی مخصوص نشستوں پر 60 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کر دی گئی تھی اس کے بعد کاغذات جمع کرانے کیلئے کل آخری دن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات