گیریژن کیڈٹ کالج

گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 28واں سالانہ یوم والدین

ویب ڈیسک: گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں سالانہ یوم والدین کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں اٹھائیس ویں سالانہ تقریب یوم والدین منعقد ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
کیڈٹس نے مارچ پریڈ کے زبردست مظاہرے سمیت جمناسٹک اور ایتھلٹکس کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا نے تعلیمی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو میڈلز، شیلڈز اور اعزازی شمشیر سے نوازا۔
کیڈٹ مداوت حسین کو تعلیم جبکہ کیڈٹ طلال خان کو سپورٹس 2023-24 کے بہترین کیڈٹس کے اعزاز سے نوازا گیا۔
مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا غلام علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاک فوج مستقبل کے معماروں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیڈٹس اسی لگن اور محنت سے کام کریں۔
تقربب میں بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام سمیت کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا