کاغذات نامزدگی

آخری دن، پشاور میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: عام انتخابات کے سلسلے میں پشاور میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے.
آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآخری دن ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 10 نشستوں کے لیے 143 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 26 مخصوص نشستوں کے لیے 471 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی 4 نشستوں کے لیے 130 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی