مہنگائی

سال2023ءکے دوران مہنگائی عروج پر رہی

ویب ڈیسک :سال 2023ءکے دوران ملک میں مہنگائی مسلسل عروج پر رہی ‘پی ڈی ایم کے بعد نگران حکومت نے بھی عوام پر مہنگائی کے بم برسانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔
نگران حکومت کے دور میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کے نرخ نے ٹرپل سنچری مکمل کی اور پٹرول 331 اور ڈیزل 329 تک جا پہنچا۔
2023کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی پر لگے رہے ہیں اور روز مرہ کی بنیادی اشیاءعوام کی پہنچ سے دور رہیں جس کے پاکستانی عوام شدید ذہنی کرب کا شکا ر رہیں ۔
سال 2023 کے ہردن گزرنے کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھتی رہیں صارفین کی جیبوں سے مجموعی طور پر اضافی 1523 ارب روپے نکالے گئے۔
2023 سے اگست تک شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 مرتبہ اضافہ کیا، دو مرتبہ برقرار اور 6 مرتبہ کمی کی جبکہ نگران حکومت نے 4 مرتبہ اضافہ، 3 مرتبہ کمی اور دو مرتبہ قیمتوں کو برقرار رکھا۔
یکم اکتوبر کے بعد نگران حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا شروع کیا اور15 دسمبر تک پٹرول کی قیمت میں 64.04 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 52.99 روپے فی لٹر کمی کی۔
ایک سال کے دوران گیس 312 فیصد مہنگی ہوئی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے صارفین کو711 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو آنے کی وارننگ جاری