کرسمس کا تہوار

پشاور میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے بھرپور تیاری کی ہے، اس حوالے سے سینٹ جان چرچ جہاں برقی قمقموں کیساتھ ساتھ کرسمس ٹری بھی سجائے گئے ہیں، میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں مسیحی خواتین، بچے اور بزرگوں نے تقریب میں شرکت کی۔
کرسمس کے موقع پر مسیحیوں نے آپس میں ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔
کرسمس پر پشاور میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسیحی کمیونٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیت کو ہر قسم کی آزادی حاصل ہے، آج خوشی سے کرسمس منا رہے ہیں۔
مسیحی برادری کا کرسمس کے خاص موقع پر کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا۔
کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشی، روشنی اور امن کا پیغام سمیٹ کر لاتا ہے، سال بھر اس تہوار کا انتظار کرتے ہیں۔
مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر رشتہ داروں اور دوستوں کیلئے ڈنر کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  سوات، امام مسجد اور استاد کا بچوں پر بہیمانہ تشدد