پی ٹی آئی

’بلے ‘کا نشان :پی ٹی آئی کا پشاورہائیکورٹ جانے کا اعلان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور ’بلے ‘کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل اتمان خیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد پٹیشن کا درافٹ تیار کرلیا گیا ہے ‘درخواست بیرسٹر علی گوہر، علی ظفر, شاہ فیصل اتمان خیل اور علی گوہر کی جانب سے دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی ظفر پر مشتمل قانونی ٹیم اسلام اباد سے کل روانہ ہوگی۔
دو روز چھٹی ہونے کی وجہ سے درخواست منگل کے روز جمع کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی