بابر اعوان پشاور پہنچ گئے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے بابر اعوان پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین تھے اور رہیں گے.
بابر اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی توہین عدالت کیس دائر کرنے جارہے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا ان کے خلاف توہین عدالت ہوگا، پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول دھاندلی ہورہی ہے ، خواتین کے آنچل کھینچے گئے اور بازوں مروڑے گئے، اُمیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی میں نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد