توہین الیکشن کمیشن

توہین الیکشن کمیشن، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج عائد ہوگی

ویب ڈیسک: توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں شروع ہوگی، جس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔
دوسری طرف سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے