طالب علم دانش عزیز ک

پشاور، طالب علم دانش عزیز کے قتل کیخلاف طلباء کا احتجاج

ویب ڈیسک: گزشتہ رات ورسک روڈ پر مبینہ موبائل سنیچر کے ہاتھوں طالب علم دانش کے قتل کیخلاف ورسک روڈ، ٹاون تھانے اور پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ نمل یونیورسٹی کے طالبعلم دانش عزیز کو گزشتہ شب ورسک ورڈ پر مبینہ طور پر موبائل سنیچرز نے قتل کیا ہے۔
طلباء نے پولیس کیخلاف بھی نعرے بازی کی اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔
طلباء نے احتجاج کے دوران ورسک روڈ بلاک کر دیا۔
طلباء نے کہا کہ ہمیں فوری انصاف مہیا کی جائے اور موباٸل سنیچرز کو فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے سٹوڈنٹ کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
طلباء کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موبائل سنیچنگ کی وجہ سے پورے پشاور میں خوف وحراس پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کو بیدردی سے قتل کر دیا جاتا ہے جبکہ قاتل کھلے عام گھومتے ہیں۔
طلبا نے روڈ بند کر کے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر انصاف کے نعرے درج تھے۔
پولیس کی جانب سے روڈ کو ایک طرف سے خالی کروانے کی کوشش کی گئی تاکہ ٹریفک بحال رہے۔
طالبعلم کے قتل کیخلاف ساتھی طلباء نے پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ شہر کے پوش علاقوں میں طلباء محفوظ نہیں۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دانش کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
قبل ازیں پشاور میں ایڈورڈ کالج کے طالبعلم کو رہزنوں نے موبائل چھیننے کی کوشش میں قتل کیا تھا۔
احتجاج میں شامل طلباء کا صوبائی حکومت کو وارننگ دیکر کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹے میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پورے پشاور کو بند کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا لوڈشیڈنگ کیخلاف لوگوں کو سڑکوں پر لانے کا عندیہ