آفتاب شیرپاؤ اوراسدقیصرسمیت اہم رہنماؤں کےکاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں اب تک مجموعی طور پر 88 افراد کے کاغذات کی سکرونٹی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
کاتلنگ کے جلقہ پی کے 54 کے لیے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ایبٹ آباد حلقہ این اے 17 پر مجموعی 23 امیدواران مدمقابل ہیں۔
سابق قومی اسمبلی ممبر جماعت اسلامی خواتین ونگ کی سربراہ عائشہ سید، تحریک انصاف کے سابق ایم این اے علی خان جدون، سربراہ قومی وطن پارٹی افتاب شیرپاؤ، پی ٹی آئی کے سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،مولانا فضل علی حقانی, شیراز خان شاہ نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
ضلع باجوڑ سے پہلی خاتون امیدوار سلطنت بی بی نے پی کے 21 اتمان خیل سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ یاد رہے کہ جانچ پڑتال کا یہ عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ سپیکر صوبائِی اسمبلی عدالتی مفرور ہیں ۔ مشتاق غنی سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی کے کاغزات پر اعتراز فیاض نامی شحص نے دائر کیا۔
مشتاق احمد غنی پی کے 45سے الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرائے۔ اس کے برعکس مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئَے گئے۔
ضلع کاٹلنگ کے حلقہ پی کے 54 میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ اس حلقہ پر 10 امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ 22 امیدواران کے کاغذات کی سکروٹنی باقی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق اس حلقے سے دو خواتین امیدوار بھی انتخابات میں حسہ لے رہی ہیں۔
ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے علی خان جدون کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ انہوں نے حلقہ۔این اے 17 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس حلقہ سے تحریک انصاف کے علی خان جدون کے علاوہ علی اصغر خان، عظمی ریاض جدون، مشتاق احمد غنی نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ حلقہ این اے 17 مجموعی 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ضلع چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد این اے 24 پر جمع کرائے گئَے ان کے کاغذات درست قرار دے دیئَے گئے۔
ضلع صوابی کے ریٹرنگ آفیسر نے پی ٹی آئی کے سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،مولانا فضل علی حقانی, شیراز خان شاہ نو از کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شہرام خان، اے این پی کے وارث خان، عثمان خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں پہلی بار پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے خاتون خاتون امیدوار سلطنت بی بی نے پی کے 21 اتمان خیل سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ضلع سوات سے تین قومی اور 8 صوبائی حلقوں کے لئے 433 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں اب تک مجموعی طور پر 88 افراد کے کاغذات کی سکرونٹی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں پر 22 جبکہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 15 امیدواروں کی سکروٹنی مکمل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، ڈاٹسن کھائی میں جا گری، ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی