سوشل میڈیا اکاﺅنٹس

خیبرپختونخوا:دہشت گردی پھیلانے والے 2560سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بلاک

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے خلاف کارروائیاں ‘رواں سال سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کی سفارش پر پی ٹی اے نے 2560 اکاونٹس بلاک کردیئے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) نے رواں سال دہشتگردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ایپکس کمیٹی کی فیصلوں کے تناظر میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی پھلانے والے کاونٹس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں ۔
سی ٹی ڈی نے 3 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس پی ٹی اے،ایف ائی اے سائیبر کرائمز وینگ کےساتھ شئر کئے جس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاونٹس بلاک کردیئے۔
دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ ریجنل دفاتر کو ارسال کیا جس جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے15 ٹارگٹ محکمہ انسداددہشتگردی کے پی کیساتھ شیئر کئے گئے ۔
سوشل میڈیا ڈیسک نے 77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سینئر پولیس افسران کیساتھ شیئر کیا اس کے علاوہ ناپسندیدہ گفتگو والے 53 فیسک بوک،20 ٹویٹر اکاونٹس کا ڈیٹا ایف ائی اے کو ارسال کیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ سے شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں،رمیز راجہ