ضم اضلاع میں کیمپس قیام کیلئے کے ایم یو انتظامیہ کو ہدایت جاری

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ نے کے ایم یو "خیبر میڈیکل یونیورسٹی” پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعلیم طلبہ میں لیپ ٹاپ جبکہ میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹرزڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالحق نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والے مختلف کورسز کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی میں زیر تعمیر کے ایم یو ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ضم اضلاع میں بھی کیمپس قائم کرنے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن پشاور میں بھی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے سیشن 2022-2017 کے تحت ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے 148 گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں اور امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس کو گولڈ میڈلز پہنائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلاشبہ ان تمام گریجویٹس نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، اب وہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے پیشہ وارانہ زندگی میں قدم رکھنے جا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جمہوری لوگ ہیں،گورنر راج نہیں چاہتے:فیصل کریم کنڈی