الیکشن 2024ء، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانٹیرنگ ٹیمیں متحرک

ویب ڈیسک: آٹھ فروری کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانٹیرنگ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں. پشاور مردان، چارسدہ ، نوشہرہ ، بنوں اور قبائلی اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے تشہیری ہورڈز کو ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ بھر اور قبائلی اضلاع میں اس وقت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے شکایات ہیں کہ اے این پی ،جے یو آئی ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی شروع کی گئی ہے.
اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے امیدواروں کی جانب سے الیکشن شیڈول کے بعد نصب کئے گئے بڑے بورڈز مختلف مقامات پر سے ہٹادئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال،صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس بلا لیا