پشاور، کاغذات نامزدگی مسترد

پشاور، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 171 اپیلوں پر نوٹسز جاری

ویب ڈیسک: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 171 اپیلوں پر آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 171 اپیلوں پر ریٹرننگ افسران سے 5 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
نوٹسز پر 5 سے 9 جنوری تک سماعت ہوگی۔
الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے اسد قیصر، شیر افضل، تیمور سلیم جھگڑا، شہرام ترکئی، محمود جان، ارباب شیرعلی کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف آر اوز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
اس کے علاوہ افتخار مشوانی، عبدالسلام آفریدی، خلیق الرحمان، عاطف خان، مجاہد خان اورشاندانہ گلزار کی اپیلوں پر بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا