سی این جی سٹیشنز کل سے بند

پشاور سمیت دیگر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز کل سے بند کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور سمیت دیگر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز کل سے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں گیس کا بحران سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔
ایس این جی پی ایل کا سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ایس این جی پی ایل پشاور ریجن نے کہا ہے کہ فیصلہ گھریلوصارفین کو گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پشاور ریجن کے تمام سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی 5جنوری صبح 6 بجے سے معطل کر دی جائے گی۔
ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق صورتحال بہتر ہونے تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات اور حکومت پاکستان کی گیس مختص کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے۔
جبکہ دیگر اضلاع صوابی اور نوشہرہ میں بھی سی این جی اسٹیشنز 26 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت نے 10سال کیلئے چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا