عمران خان نے الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی دیدی

ویب ڈیسک :اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے کے دوران شدید غصے میں آگئے‘ الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی دیدی ۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف پر فرد جرم عائد کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فرد جرم عائد کئے جانے کی سماعت کے دوران شدید غصے میں آکر تینوں ارکان کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاوں گاتم جس کے کہنے پر سب کچھ کررہے ہو وہ تمھیں بچا بھی نہیں سکے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ