ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک :سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سال 2023 کے آخری کاروباری ہفتے میں36 کروڑ 49 لاکھ ڈالر بڑھے۔
سٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ اضافے کے بعد 29 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 22 کروڑ ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46.41 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8.22 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.99 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان