ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے متجاوز

ویب ڈیسک: ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر13ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے زر مبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے جن کے مطابق زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 46 کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد29دسمبر کو ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت8ارب21کروڑ 20لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ تک پہنچ گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 86فلسطینی شہید ہوگئے