سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، ڈالر بھی سستا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگےا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کا دام 1543 روپے کم ہو کر لاکھ87ہزار 71 روپے ہوگیا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 5 پیسے ہی سستا ہو سکا۔ انٹر بینک میں ڈالر آج 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے کا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا