شاہ محمود قریشی کو انتخاب لڑنے کا گرین سگنل، کاغذات منظور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی کے این اے 214 سے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل نے منظور کر لیے۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے عمر کوٹ سے اس حلقے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عدنان الکریم نے سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے شاہ محمود قرشی اور ان کے فرزند زین قریشی کے این اے 214 سے جبکہ این اے 241 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ارسلان خالد کو بھی اجازت مل گئی۔
یاد رہے کہ این اے 238 سے حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنےکی اجازت مل گئِی۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج موصول